دہلی میں  شدید بارش، 3افراد ہلاک، تاریخی جامع مسجدکوبھی نقصان

01 جون ، 2022

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی دارالحکومت دہلی میں طوفان اورشدیدبارش کی وجہ سے3افرادہلاک ہوگئے،پولیس کےمطابق ایک شخص ہلاد پورریلوےسٹیشن کےانڈرپاس میں کھڑے پانی ڈوب کرہلاک ہوا،بارش سےدہلی کی تاریخی جامع مسجدکوبھی نقصان پہنچا،حکام کےمطابق دہلی میں100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور شدید بارش سے سینکڑوں درخت اکھڑ گئے جس سےآمدرفت میں مشکلات پیش آئیں جبکہ کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،موسم کی شدت کےباعث کئی پروازیں بھی متاثرہوئیں،طوفانی بارش سےتاریخی جامع مسجدکےگنبدکابلائی حصہ ٹوٹ گیا۔