قومی ائیر لائن حجاج کی خدمت قومی و مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے ، سعد رفیق

01 جون ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نےقومی ائیر لائن حکام کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کا عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے ۔قومی ائیر لائن کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی قومی ائیر لائن نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت قومی ائیر لائن اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کریگی