بھارت ،بالی وڈمیں’’کےکے‘‘نام سے معروف گلوکارکرشناکمارکناتھ چل بسے

01 جون ، 2022

کولکتہ(جنگ نیوز) بالی وڈمیں ’’کےکے‘‘ نام سےمعروف گلوکار کرشنا کمار کناتھ کے کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث چل بسے۔ 53 سالہ گلوکار کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد دل کادورہ پڑا جس پر انہیں مقامی نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔رپورٹس کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے قبل انہوں نے کنسرٹ میں لائیو پرفارم کیا اور اس دوران مکمل صحت مند تھے،ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔