اسرائیل،عرب امارات تعلقات میں تاریخی پیش رفت،آزادتجارتی معاہدہ

01 جون ، 2022

ابوظہبی(اے ایف پی)اسرائیل،عرب امارات تعلقات میں تاریخی پیش رفت ،اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کردیئے، یہ ایک بڑا تجارتی معاہدہ ہے جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کی دو ریاستوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔اورنا باربی وائی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ساتھ مل کر مزاحمتیں ختم کریں گے اور وسیع پیمانے پر تجارت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے، معاہدہ ایک مشترکہ راستے کی مضبوط راہ ہموار کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور کاروبار میں آسانی میں معاون ثابت ہوگا۔یو اے ای میں اسرائیلی سفیر عامر ہائیک نے ایک ٹوئٹ میں دونوں ممالک کےدرمیان معاہدےکی تصدیق کی،اسرائیل میں یو اے ای کے سفیر محمد الخواجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایک ’بے مثال کامیابی‘ ہے،دونوں ممالک کاروباری مارکیٹ تک تیز رسائی اور کم ٹیرف سے مستفید ہوں گے، دونوں ممالک تجارت میں اضافے، ملازمتوں میں اضافے، نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مضبوط تعاون کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔