سوات ، بھتیجے نے پھوپھا کی قبر مسمار کرکے باقیات گھر کے سامنے پھینک دیں

01 جون ، 2022

سوات(نمائندہ جنگ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے گاؤں بارگین میں بھتیجے نے اپنےپھوپھا کی بارہ سال پرانی قبر کو مسمار کرکے باقیات کونکال کر اس کے گھر کے سامنے پھینک دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ فتح پور کے مطابق ملزم عمرزیب نے ماموں زاد امیر زادہ کے بیٹوں کے ساتھ تکرارکے بعد طیش میں اقدام کیا ۔میت اور قبرکی بے حرمتی کرنے پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔