لاہور ہائیکورٹ : لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کیلئے درخواست حکومت و پیمرا کو نوٹس جاری

01 جون ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار عدالتی مفرور ہیں،میڈیا اور چینل انکے بیانات چلا رہا ہے، عدالت انکے بیانات پر پابندی کا حکم دے۔