لاہور(نیوز رپورٹر)دنیا کے سات مختلف براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم لئے پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سرکرلیا ہے۔الاسکا میں موجود 6 ہزار 190 میٹر بلند دینالی کو اسد نے 28 مئی کو سر کیا ہے، وہ سمٹ کے بعد واپس بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 7 براعظم میں 7 چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ماونٹ دینالی ان کے اس مشن کی چوتھی چوٹی تھی۔وہ اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی البروس ، جس کی اونچائی 5 ہزار 642 میٹر ہے، کو 2019 میں سر کرچکے ہیں۔2020 میں انہوں نے جنوبی امریکا کی اکونکوگوا اور 2021 میں انہوں نے افریقا کی چوٹی کیلیمنجرو کو سر کیا تھا ۔اسد کی نظریں اب آسٹریلوی ریجن کی پہاڑی کارسٹن پائرامڈ کو سر کرنے پر ہیں۔اسد سے قبل پاکستانی کوہ پیماء مرزا علی بیگ دنیا کے ساتھ براعظم میں سات بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نےشہباز شریف کے دس ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیارکی سماعت...
لاہور احتساب عدالت لاہور نے کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیرعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی مستقل...
اسلام آباد ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بالخصوص تعلیمی شعبے میں گہری...
اسلام آ باد وزارت داخلہ نے انٹی نارکاٹکس ڈویژن کے وزارت داخلہ میں انضمام کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیا...
لاہورمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ...
راولپنڈیپنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی راولپنڈی کیلئے گریڈ14کے انفورسمنٹ آفیسرزبھرتی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے...
اسلام آباد پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او آفتاب حیدر نے کہا کہ پوسٹ شپمنٹ دستاویزات اور ریگولیٹری امور کی...