فائیو اے سائیڈ ہاکی ، پاکستانی ٹیم آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی

01 جون ، 2022

برن(نیٹ نیوز) فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم (آج)بدھ کو شب سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی، قومی ٹیم 4جون کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔سوئٹزرلینڈ میں چار اور پانچ جون کو ہاکی فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا، جس میں قومی پہلی بار اس فارمیٹ میں شرکت کریگی۔فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم پانچ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے گراونڈ چھوٹا یعنی 91 میٹر لمبائی اور 25 میٹر چوڑا ہوتا ہے جبکہ میچ کا ہر ہاف محض 10 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں گیند میدان میں سے باہر نہیں جاتی اور مسلسل کھیل جاری رہتا ہےجبکہ اس کو سپر فٹ فارمیٹ کا نام دیا گیا ہے۔پاکستان ایونٹ کے پہلے روز بھارت کے ساتھ پولینڈ سے بھی مقابلہ کرے گی، دوسرے روز میزبان سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ پنچہ آزمائی ہوگی۔قومی ٹیم کے کوچز ریحان بٹ اور وقاص شریف کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ مشکل ضرور ہے تاہم بھارت کو ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، نئے فارمیٹ سے لڑکوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔