تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کا جدہ، مدینہ منورہ ، ینبع اور طائف ایئرپورٹ کیلئےسفر پر پابندی

01 جون ، 2022

ریاض( شاہدنعیم) 9 جون سے تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کا جدہ، مدینہ منورہ ، ینبع اور طائف ایئرپورٹ کے لئےسفر پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی موسم حج کی وجہ سے 9 جون سے 9 جولائی تک رہیگی، تمام ٹریول ایجنسیوں کو وزٹ ویزہ مسافروں کو جدہ، مدینہ منورہ ، ینبع اور طائف ایئرپورٹ کیلئے ٹکٹ جاری نا کرنے کی ہدایت کی گئی، وزٹ ویزہ مسافر ریاض، دمام ائیرپورٹ سے سعودی عرب داخل ہوسکیں گے