ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ لاجز کے اضافی 104 فیملی سویٹس اور 500 سرونٹ کواٹرز کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

01 جون ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے پارلیمنٹ لاجز کے اضافی 104 فیملی سویٹس اور 500 سرونٹ کواٹرز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈائریکٹر ورکس کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) طاہر محمود نے آج پیر کے دن پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز کے اضافی سویٹس اور سرونٹ کوارٹرز کی تعمیراتی کام کے حوالے سے بریف کیا ۔ڈائریکٹر ورکس سی ڈی اے طاہر محمود نے ڈپٹی اسپیکر کو پارلیمنٹ لاجز کے اضافی فیملی سویٹس اور سرونٹ کواٹرز کے حوالے سے کورٹس میں زیر سماعت کیسوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔