یورپی یونین کا روس کے تیل پر پابندی کا فیصلہ، ہنگری کو استثنیٰ

01 جون ، 2022

برسلز(جنگ نیوز)یوکرین کی حمایت میں یورپی یونین کے ممالک نے روس سے درآمد کیے جانے والے تیل پر رواں سال کے آخر تک پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق صرف سمندر کے راستے درآمد ہونے والے 90 فیصد تیل پر ہو گا لیکن پائپ لائن سے تیل کی ترسیل ہنگری کو جاری رہے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے روس کے تیل پر پابندی کا فیصلہ برسلز میں جاری سربراہ اجلاس میں کیا۔اے پی کے مطابق اس پابندی کا اطلاق روس سے یورپ میں صرف سمندر کے راستے داخل ہونے والے تیل پر ہو گا جس کی اوسط کُل درآمد شدہ تیل کا 90 فیصد بنتی ہے۔