پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کیلئے ورچوئل مذاکرات

01 جون ، 2022

جدہ(نمائندہ جنگ) پاکستان اورخلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کا تیسرا دور 2 جون تک جاری رہیگا ۔مذاکرات کا یہ دور پیر 30 مئی کو شروع ہو ا۔ جی سی سی کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبدالرحمن الحربی نے کہا ہے کہ’ خلیجی ممالک کے قائدین نے مذاکرات میں پیش رفت کی ہدایت کی ہے‘۔