یوکرین کی درخواست پر پاکستان نے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

01 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی۔تفصیلات کے مطابق یوکرین کی جانب سے پاکستان کو امداد کی درخواست پر گذشتہ روز خصوصی طیارے سی ون تھرٹی کے ذریعے حکومت نے 5 ٹن سے زیادہ ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات،موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیاء بھجوائی ہیں۔اس سے قبل عمران خان کے دورِ حکومت میں 15 ٹن سے زائد کی پہلی کھیپ نور خان بیس سے دو خصوصی طیاروں کے ذریعے بھیجی گئی تھی ۔