کے پی اسمبلی میں پاکستانی وفدکے دورہ اسرائیل کی باز گشت

01 جون ، 2022

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی باز گشت ، حکومت اور اپوزیشن ارکان نے معاملہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا، تحریک التوا منظور، بات کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ، شدید نعرہ بازی کی گئی۔ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن عبدالسلام نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ سننے میں آیا ہے کہ پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے بلکہ اسرائیلی صدر نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اس طرح کی ناپاک حرکت سے پاکستان پر شدید اثرات ہوں گے لہذا اس تحریک التوا کو بحث کےلئے منظور کیا جائے تاکہ ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جاسکے‘‘ حکومتی رکن کی جانب سے مذکورہ تحریک التوا پیش کرنے پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کھڑ اکر دیا۔