نئی دہلی(اے پی پی) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر قیدجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں بھارت کی کینگرو کورٹ نے ایک جھوٹے مقدمے میں غیر منصفانہ طورپر عمر قید کی سزا سنائی ہے کی والدہ اور بہن کوجیل حکام نے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انکی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ادھر بھارت کی ایک عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی محمد سعیداور پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بہن ڈاکٹر ربیعہ سعید کو15 جولائی کو یاسین ملک کیخلاف گواہی کیلئے طلب کیا ہے۔ عدالت نے ربیعہ سعید کوانکے اغوا کے نام نہاد مقدمے میں گواہی کیلئے طلب کیا ہے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ربیعہ سعیدخود اس بات کے اعتراف کرچکی ہیں کہ جے کے ایل ایف کے لیڈر اشفاق مجید وانی اور دیگر پارٹی کارکنوں نے ان کیساتھ بہن جیسا سلوک کیا تھا ۔
لاہور، دے والا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت نہ ملنا بہت بڑاظلم...
اسلام آبادافغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا...
لاہورگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی پی 52کا ضمنی الیکشن تن،من دھن سے لڑیگی۔گورنر...
لاہور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ارتھ ڈے منایا جارہا ہے۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر...
لاہورلاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے کیپسٹی وٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپربجلی کے بلوں میں...
کراچی صدر میں قادیانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کاہجوم کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا...
لا ہو ر سپیشل پروٹیکشن یونٹ نےوی وی آئی پیز،غیرملکیوں کی حفاظت اور حساس ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل...
پشاورجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے...