سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے
مطابق بھارت کی قابض فورسزنے پلوامہ میں محاصرےکے دوران فائرنگ کرکے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کرکے 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ منگل کو بھارتی فورسز نے سرینگر، کپواڑہ ،بارہمولہ و دیگر اضلا ع میں بھی سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، دوسری جانب بڈگام کے علاقے ہم ہمہ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ،اہلکار نے خود کو گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اورمردوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض بھارتی فوجی 17کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی افسربارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔
مزید خبریں
-
لاہور چوہنگ کے علاقے میں ایل ڈی اےسگنل رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ریت سے بھرا ڈمپر الٹ کر چنگ چی اورموٹر سائیکل...
-
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ وکلاء و بار ایسو سی ایشنز کے مسائل کا حل عدالت عالیہ...
-
لاہورغازی آباد میں پرسرار دھماکے کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے کامعاملہ، ملبے تلے آکر زخمی ہونے والی 2 سالہ...
-
راولپنڈی دوہری شہریت رکھنے والے پنجاب پولیس کے افسروں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ،انسپکٹر ،سینئر ٹریفک وارڈن...
-
اسلام آباد سینٹ نے سول کورٹس ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا، اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی آٹھ رپورٹیں بھی پیش کی...
-
اسلام آباد سینٹ میں آئے روز وقفہ سوالات کی منسوخی کیخلاف حکومتی ، اتحادی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہو گئے ،...
-
اسلام آباد :خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کے 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1,300 ممتاز اور...
-
کراچی امریکہ سے میکسیکو میں اسلحہ اسمگلنگ کا گہرا تعلق منشیات کی غیر قانونی تجارت سے ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا...