مقبوضہ کشمیر، بھارت نے امرناتھ یاترا کیلئے مزید فوج بھیج دی، کولگام میں خاتون ٹیچر قتل

01 جون ، 2022

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کی آڑ میں15ہزار مزید بھارتی فوجی بھیج دیئے ہیں ، اس سلسلے میں بھارتی فوجیوں کا پہلا قافلہ وادی کشمیر پہنچ گیا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام میں بھارت کے اس اقدام سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔