اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کا 47واں کنونشن اختتام پذیر

01 جون ، 2022

بالٹی مور (عارف الحق عارف، نمائندہ خصوصی)امریکی مسلمانوں کی بڑی جماعت، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کا 47واں تین روزہ کنونشن اختتام پذیر ہوگیا ، اکنا کے صدر ڈاکڑ محسن انصاری نےاختتامی خطاب کے ساتھ ختم ہو گیا۔اس میں ۲۲ ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔جن میں مختلف ملکوں اور زبانیں بولنے والے لوگ شامل تھے۔ مشہور دینی اسکالرز یاسر قاضی، شیخ عمر سلیمان، امام سراج وہاب،شیخ عبد الناصر جاگڈا اور شیخ عبد الرحمن خان نے امت مسلمہ بالخصوص امریکی مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کے امکانی حل کے موضوع پر گفتگو کی ۔امریکا اور مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کے موضوعات پر مجموعی طور پر 150پروگرام منعقد ہوئے جن سے اسکالرز اور ماہرین نے خطابات کئے۔کنونشن میں آسٹریلیا،برطانیہ،کنیڈا اور ناروے کی اسلامی تحریکوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔