مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہو نگے،حریت کانفرنس

01 جون ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) حریت کانفرنس کے الاقوامی درس گاہوں میں حقائق سامنے لاکر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں ، حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر یاسین ملک و دیگر قید کیے گئے حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے عالمی فورمزپر بھر پور انداز میں آواز اٹھا ئیں ، بھارتی سرکار نے یاسین ملک کو بدنیتی پر مبنی سزا دلوائی ، پاکستان کو بیانات سے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوگا، ظلم و جبر سے کشمیریوں کی جائز اور پرامن جدوجہد ختم نہیں کی جا سکتی ۔ گذشتہ روز کشمیرہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کا عزم کیا ہے ۔