پائما نے پولیسٹر فلامنٹ یارن کیلئے کسٹمزویلیوایشن رولنگ مسترد کردی

01 جون ، 2022

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے چیئرمین ثاقب نسیم نے پولیسٹر فلامنٹ یارن کیلئے ویلیو ایشن رولنگ 1655/ 2022 کو مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ویلیوایشن سید فواد علی شاہ نے خام مال کی اصل قیمت کے تعین کیلئے پائما کا نقطہ نظر نظرانداز کرکےویلیوایشن رولنگ جاری کی جو نارمل پریکٹس کے برخلاف ہے۔