واک اینڈ شاپ ایرینا 130کنال پر تعمیرکیاجارہا ہے:ایل ڈی اے

01 جون ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اےچوہدری محمد علی رندھاوانےجوہرٹاؤن میں واقع ”واک اینڈ شاپ ایرینا “کا دورہ کیاجہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین نے منصوبے کے متعلق بتایا کہ ایرینا میں دکانیں ‘ریسٹورنٹس اور بڑے شاپنگ مال ‘شورومز وغیرہ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد یہ منصوبہ مکمل کر لیاجائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوانے اس موقع پر بتایا کہ واک اینڈ شاپ ایرینا جوہر ٹاؤن میں130کنال اراضی پر ایل ڈی اے کی طرف سے تعمیرکیاجارہا ہے۔ واک اینڈ شاپ ایرینا بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیرکیا جا رہاہے۔ اس منصوبے کے تحت شورومزاور دکانیں مغلیہ ‘ اطالوی‘ہسپانوی‘ امریکی اور چینی طرز میں تعمیر کی گئی ہیںجن میں فوڈ چینز اور ملبوسات کے برانڈز وغیرہ کے آئوٹ لٹ قائم کئے جائیں گے۔