ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں سیکیورٹی آپریشنز سنٹر کا افتتاح

01 جون ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نےایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سیکورٹی آپریشنز سنٹر (ایس او سی) کا افتتاح کیا۔ سیکورٹی آپریشنز سنٹر ایک ایسا جدید ترین نظام ہے جسے ایف بی آر کے آئی ٹی نیٹ ورک پر سائبر سیکیورٹی حملوں کے خلاف روک تھام، ان کا پتہ لگانے اور ایسے واقعات کے سدباب کیلئے تیار کیا گیا ہے۔