خام مال کی درآمدپرڈیوٹیزختم کی جائیں:ٹریڈفیسلی ٹیشن کمیٹی

01 جون ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)پاک افغان ٹریڈ فیسلی ٹیشن کمیٹی کے چیئرمین ریاض احمد ،سینئر ممبران عبد اللطیف ملک اور عثما ن اشرف کی جانب سے وفاقی سیکرٹری تجارت اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے خام مال اورجزوی تیار خام مصنوعات کی افغانستان سے درآمدپر عائد تمام ڈیوٹیز،ٹیکسز ختم کئے جائیں اور فنانس بل 22 ۔ 2021 میں سیلزٹیکس رجسٹرڈ درآمدکنندگا کو دیا جانے والا ریلیف کمرشل درآمد کنندگان کو بھی دیا جائے جس سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات کے حجم میں کئی گنا اضافہ کرکے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا سکتاہے ۔ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر خواتین کو ان کی دہلیز پر روزگار فراہم کر رہی ہے ۔