تیسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کیلئے درخواستیں طلب

01 جون ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگارسے)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے تیسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ترجمان ٹڈیپ کے مطابق سنگل کنٹری نمائش 13سے15ستمبر 2022ء تک جوہانسبرگ میں منعقد ہوگی ۔