سعودی عرب کا عازمین حج کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

01 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) سعودی ایوی ایشن نے عازمین حج کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق حج کیلئےآنے والے مسافروں کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہو ، مسافرکیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور شدہ کوویڈ ویکسیین لگوانا اورسعودی عرب پہنچنےسے 48 گھنٹے قبل کی منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی ۔ خلاف ورزی پر ائیرلائنز پر بھی جرمانے ہونگے۔