ایف بی آر5349:ارب روپے کے محصولات اکٹھےکرلئے

01 جون ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) ایف بی آر نےجولائی 2021 سے لے کر مئی 2022 تک 5349ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے ہیں۔ادائیگی رسیدوں کی بندش اورسٹیٹ بینک کے ساتھ حساب کتاب یکسو کرنے کے بعد مزید بڑھوتری متوقع ہے ۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اکٹھے ہونے والے محصولات سے 28.4 فیصد زیادہ ہے۔