فلور ملز کی ناجائز چیکنگ، مالکان کا اجلاس آج طلب

01 جون ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا احمداور چیئرمین پنجاب طاہر حنیف ملک نے کہا کہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز کی ناجائز چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس کے خلاف فلور مل مالکان کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ فلور ملز پر چھاپوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہےجو کہ فلور ملز سے بھتہ خوری کا پیش خیمہ ہے۔ فلور ملز اپنی گرائینڈنگ اور آٹا سلائی کی تمام تر تفصیلات حکومت پنجاب کے ویب پورٹل پر فراہم کرتی ہیں۔اگر فلور ملز پر ناجائز چھاپوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو فلور ملز مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کریں گی۔ فلور ملز محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو ملز گیٹ پر آٹا فراہم کریں گی، وہ خود مارکیٹ میں سپلائی کریں۔