3ترقیاتی سکیموں کے لیے 2.5ارب روپے کی منظوری

01 جون ، 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 5کروڑ 66لاکھ 45 ہزار روپے کی منظوری د ی گئی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں انوائرنمنٹ مانیٹرنگ سنٹر کیلئے گرین بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ 16 لاکھ روپے، بی آر بی ڈی لنک کینال پر باٹا پور 334+000 آر ڈی میں رہائشی کالونی کی تعمیر اور کینال کالونی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں سہولیات کی بہتری کیلئے 50 کروڑ 11 لاکھ 96 ہزار روپے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چنیوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 45 کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار روپے شامل ہیں۔