پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلباء کاکشمیر مارچ

01 جون ، 2022

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے حریت رہنما یاسین ملک کی غیر قانونی عمر قید کی سزا کے خلاف کشمیر مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ناظم جامعہ بہادر خان نے کہا کہ یاسین ملک حریت اور جدوجہد کی علامت ہیں بھارتی عدالت کا حریت رہنما کو عمر قید کی سزا سنانا انتہائی قابل مذمت ہے اور جامعہ پنجاب کے طلبہ مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ۔ ابراہیم شاہد م بہادر خان کاکڑ، عثمان کھٹانہ کی قیادت میں جامعہ کے ہزاروں طلبہ نے مارچ میں شرکت کی۔