پشاور(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران سابق صدر آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے‘تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں‘پرویزالٰہی ہمارے پلان کے مطابق چل رہے ہیں ‘لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں‘ لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا‘اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا‘ جب ہم حکومت تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا‘ پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتاسکتا‘ ہماری حکومت میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات میں مشکلات تھیں‘ تحقیقات کرنیوالے لوگ ڈرتے تھے‘نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کبھی نہیں سوچا، نہیں معلوم نیا آرمی چیف کون ہو گا‘سارے فوج مخالف بہت خوش ہیں لیکن فوج اورپی ٹی آئی ہی ملک کو متحد رکھ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو سےلاتعلقی کا اظہار کردیا۔پشاور میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 سال سےکہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہی ہے‘ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونےکا اعلان کیا‘ اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانےکی ضرورت نہیں ہے۔امریکا کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب یہ چلا رہے ہیں ہمیں اسمبلی میں چلا جانا چاہیے یہ ٹریپ ہے۔
اسلام آباد ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
واشنگٹن کینیڈا کے راستے واشنگٹن پہنچنے والی منجمد قطب شمالی کی برفانی ہوائوں نے امریکا کے 47؍ ویں صدر ڈونالڈ...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 5 بجےپارلیمنٹ ہا ئوس اسلام اآ باد دوبارہ شروع ہو گا۔قومی...
اسلام آباد پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی...
اسلام آ باد 23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس کے 20افسروں اور پا...
اسلام آباد بطور امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے منصب کے آخری مراحل میں سزا یافتہ 5افراد کی سزائوں میں بھی...