کراچی(ٹی وی رپورٹ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کا مشورہ نہیں دیا،حکومت کو عمران خان کو گرفتار کرکے مرنا نہیں ہے،عمران خان کو گرفتار کرینگے تو یہ اپنی قبر خود کھودیں گے،پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا،حکومتی وزیروں کی نہ کوئی اوقات ہے نہ اپنی کوئی سوچ اور ویژن ہے،وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 172 ووٹ ہیں۔وہ جیوکے پروگرام”کیپٹل ٹاک“میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔پروگرام میں سینئر وزیر پنجاب اویس لغاری بھی شریک تھے۔اویس لغاری نے کہاکہ پرویز الہٰی کو خواب و خیال کی دنیا میں رہنے سے نہیں روک سکتے، پنجاب میں ن لیگ کے پاس 175اور اپوزیشن کے پاس 167ووٹ ہیں، ن لیگ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا مکمل ساتھ دے گی، پی ٹی آئی کے مارچ کے دوران بہت خطرناک چیزیں ہوئیں،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی پولیس سے وفاق کا آمنا سامنا ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نےکہا کہ حکومتی وزیروں کی نہ کوئی اوقات ہے نہ اپنی کوئی سوچ اور ویژن ہے، عمران خان کو سراہنا چاہئے کہ انہوں نے خون خرابے سے بچنے کیلئے اپنے لوگوں کو روکا، مظاہرین کی طرف سے پولیس پر ایک بھی گولی نہیں چلائی،پولیس نے شیلنگ اور فائرنگ کی گھروں میں گھس گئے جس سے تین اموات ہوئیں، یاسمین راشد کینسر کی مریض ہیں انہیں یہ گھسیٹتے رہے، ماڈل ٹاؤن میں ایک 85سال کی کارکن کو نیچے سے پھینکا گیا،یہ اراکین کو اسمبلی کی حدود سے اسپیکر کی اجازت کے بغیر پکڑ کرلے گئے۔ چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اراکین پر پولیس کے تشدد پر ایکشن لیں گے،اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو مثالی سزا دیں گے، پنجاب کمیٹی کی استحقاق کمیٹی میں آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بلا کر سزا دیں گے،اس سارے معاملہ میں اصل سرغنہ آئی جی اور چیف سیکرٹری ہیں ، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کہنا چاہئے تھا کہ ہم اس سے آگے نہیں جاسکتے، یورپی یونین اور کامن ویلتھ ممالک اس پر قرارداد لے کر آرہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ نے صحیح بات نہیں کرنا ہوتی۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ حمزہ شہباز کے گھر جانے سے پنجاب میں آئینی و سیاسی بحران ٹل جائے گا، پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا،حمزہ شہباز جس دن بنا میں نے کہا بچہ ہے دل خوش کررہا ہے، ایوان میں پولیس آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن نہیں ہوا، پولیس نے ہمیں ووٹ دینے والی جگہ پر جانے نہیں دیا، ڈپٹی اسپیکر نے گیلری میں کھڑے ہو کر عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی،وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے،راجہ پرویز اشرف کو حلف لینے سے انکار کردیناچاہئے تھا۔چوہدری پرویز الہٰی کاکہنا تھا کہ ن لیگ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا ہوں، پنجاب میں ن لیگ کے پاس پورے بندے نہیں ہیں،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 172ووٹ ہیں،تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں، ہم سمجھتے ہیں الیکشن ہی نہیں ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کیالیکشن پر عدالتی فیصلے کا انتظارہے، عدالتوں پر یقین ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں امیدوار کھڑے کریں گے، پی ٹی آئی کے بیس لوٹے ن لیگ کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں مگر حمزہ ان سے ملاقات نہیں کررہے، ن لیگ پی ٹی آئی کے لوٹوں کا بوجھ اپنے سر لینے کو تیار نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر فیصلہ کرنا ہے، حکومت کو عمران خان کو گرفتار کرکے مرنا نہیں ہے،عمران خان کو گرفتار کریں گے تو یہ اپنی قبر خود کھودیں گے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز الیکشن کی بات کررہی ہے یہی بات عمران خان بھی کررہے ہیں، میں نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کا مشورہ نہیں دیا۔سینئر وزیر پنجاب اویس لغاری نے کہاکہ پرویز الہٰی کو خواب و خیال کی دنیا میں رہنے سے نہیں روک سکتے، آئین و قانون کے تحت استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی میں موجود نہیں ہے، پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن بنچوں کا بیلنس الٹا ہوچکا ہے،پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے تھے، صوبائی حکومت قائم اور گورنر پنجاب حلف لے چکے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 175اور اپوزیشن کے پاس 167ووٹ ہیں، اس وقت اسمبلی میں کسی کو 186ارکان دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا مکمل ساتھ دے گی، ان کے ساتھ کھڑے رہنا ن لیگ پنجاب کی اہم ذمہ داری ہے، عدالتیں حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو تسلیم نہ کرتیں تو کابینہ حلف کیسے اٹھاتی، پی ٹی آئی پچھلے ایک مہینے سے کنفیوژن کا شکار ہے، ہم شروع سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مارچ کے دوران بہت خطرناک چیزیں ہوئیں،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی پولیس سے وفاق کا آمنا سامنا ہوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اب مکمل فورس کے ساتھ آنے کا اعلان کررہے ہیں، یہ صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سامنے لارہے ہیں یہ وفاق کو کمزور کرے گا، پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے تو یہ جمہوری حق ہے، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اہلکاروں کو بدمعاشی کی اس فضا کا حصہ نہیں بننا چاہئے،عمران خان تسلیم کرچکے ہیں کہ ان کے لوگ مسلح تھے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فلور ملوں کو 80ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرچکے ہیں، یقینی بنایا ہے کہ ہماری دی گئی گندم کا آٹا ہر علاقے میں جنرل سیل کیلئے بلایا جائے، اگلے دس مہینے تک 45لاکھ میٹرک ٹن گندم 490روپے فی دس کلو کے حساب سے مہیا کیا جائے گی، ممکن ہے کچھ فلور ملیں ناقص آٹا بیچنے کی کوشش کریں اسے کاؤنٹر کرنے کیلئے میکنزم بنارہے ہیں۔
اسلام آباد ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
واشنگٹن کینیڈا کے راستے واشنگٹن پہنچنے والی منجمد قطب شمالی کی برفانی ہوائوں نے امریکا کے 47؍ ویں صدر ڈونالڈ...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 5 بجےپارلیمنٹ ہا ئوس اسلام اآ باد دوبارہ شروع ہو گا۔قومی...
اسلام آباد پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی...
اسلام آ باد 23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس کے 20افسروں اور پا...
اسلام آباد بطور امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے منصب کے آخری مراحل میں سزا یافتہ 5افراد کی سزائوں میں بھی...