کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی، متحدہ اور باپ نے ساتھ چھوڑا تب میں سمجھ گیا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں رہا،عمران خان کا ساتھ دینے کی قیمت ادا کررہا ہوں اور کروں گا،پاک فوج سے میرے تعلقات ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں،حکومت نے ڈی چوک میں قتل و غارت کا بازار لگایا، پولیس نے خواتین کے ساتھ جو بیہودگی کی انہیں ڈوب مرنا چاہئے،میری تینوں بہنوں کے گھر پہلی دفعہ چھاپہ مارا گیا رانا ثناء اللہ یہ یاد رکھنا، رانا ثناء اللہ کو بتانا چاہتا ہوں ایک حد ہوتی ہے اس سے آگے نہیں جانا چاہئے، بات درست نہیں کہ عمران خان ایک شخص کو لانا چاہ رہے ہیں، یہ بات بھی غلط ہے کہ عمران خان انہیں نومبر کے مہینے میں آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہورہا ہے، پوری دنیا کی قوتیں ان کے پیچھے آجائیں تب بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی، ایک نے اپنے بیٹے کو وزیرخارجہ، دوسرے نے اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ اور تیسرے نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنادیا ہے، دنیا کا سب سے بڑا گولڈن لوٹا اپوزیشن لیڈربن گیا ہے، بحرانوں میں قومی لیڈر کی ضرورت ہے،انہیں لانا ہی تھا تو خواجہ آصف یا احسن اقبال کو لے آتے، یہ غصے میں شہباز شریف کو لے آئے اب اسے بھگتیں، عمران خان کی حد تک میں اس کے ساتھ ہوں، عمران خان نے میرے ساتھ بہت اچھے دس سال گزارے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی، متحدہ اور باپ نے ساتھ چھوڑا تب میں سمجھ گیا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں ہے،میں نے عمران خان کو کہا السلام وعلیکم ، میں نے سب سے پہلے اپنا گھر خالی کیا کہ پہلے ہی سستے کرائے پر گھر لے لوں، میں سمجھ گیا تھا ہم جارہے ہیں۔ عمران خان نے مجھے کہا آپ جانتے ہیں میں کیوں پراعتماد ہوں، مجھے نہیں معلوم عمران خان کو اعتماد کس نے دیا تھا،پاک فوج سے میرے تعلقات ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں،عمران خان کا ساتھ دینے کی قیمت ادا کررہا ہوں اور کروں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت جارہی ہے دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں بچاسکتی، آنے والے ان کے ساتھ وہ سلوک کریں گے کہ ان کی فرد جرم نہیں بچیں گی، جو نظام آئے گا انہیں دوبارہ جیلوں میں پھینکے گا، قلندر آئیں گے یہ اندر جائیں گے،شیخ رشید نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ ن لیگ سے ش نکلے گی تو میرا مذاق اڑاتے تھے اب ش لیگ نکلی یا نہیں نکلی،شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا خیال تھا ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جارہا ہے،اس حکومت سے آئی ایم ایف کے معاہدہ پر دستخط کرانا ہے پھر بات آگے چلے گی، میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا حکومت کو دیا گیا چھ دن کا الٹی میٹم ختم ہوگیا، عمران خان کا کوئی نیا بیان سامنے نہیں آیا لیکن حکومت نے عمران خان اور محمود خان کے حالیہ بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، دوسری جانب عمران خان نے اپنے اراکین کے استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی جانے سے انکار کردیا ہے اور آصف زرداری سے کسی بھی رابطے کی تردید کردی ہے۔شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ اتحادی حکومت نے مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن اسے بہت مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، حکومت نے مشکل فیصلے نہ کیے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بحال نہیں ہوگا۔
اسلام آباد ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
واشنگٹن کینیڈا کے راستے واشنگٹن پہنچنے والی منجمد قطب شمالی کی برفانی ہوائوں نے امریکا کے 47؍ ویں صدر ڈونالڈ...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 5 بجےپارلیمنٹ ہا ئوس اسلام اآ باد دوبارہ شروع ہو گا۔قومی...
اسلام آباد پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی...
اسلام آ باد 23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس کے 20افسروں اور پا...
اسلام آباد بطور امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے منصب کے آخری مراحل میں سزا یافتہ 5افراد کی سزائوں میں بھی...