عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کا اشتعال انگیز بیان

01 جون ، 2022

لاہور(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل لسانیت کی آگ بھڑکانے لگے۔خیبر پختونخوا میں شہباز گل حکومت کیخلاف نفرت کی فصل بونے لگے اور مرنے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔شہباز گل نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وہ لوگ رہتے ہیں جو ایک تھپڑ کا جواب دس نسلوں تک دینا جانتے ہیں، حکومتی کارروائی کے جواب میں جو ہتھیار یہ نکال کر لائیں گے اس کا تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔