پاکستان نے یوکرین کیلئے مزید امدادی سامان بھیج دیا

01 جون ، 2022

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)یوکرین کی درخواست پر پاکستان یوکرینی عوام کیلئے انسانی امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر رہا ہے۔ انسانی امداد میں ہنگامی ادویات، برقی طبی آلات، موسم سرما کیلئے بستر اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔ ایک خصوصی سی ون تھرٹی طیارہ ساڑھے سات ٹن سے زائد امدادی سامان لے کر یوکرین روانہ ہوگیا ہے۔ دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ مزید ساڑھے سات ٹن امداد لے کر جمعہ کو روانہ ہوگا۔ امداد بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود یوکرینی سفارت خانے کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ضروری اشیاء کی فہرست کے ساتھ امداد کی درخواست کی تھی۔