سیاسی اجتماعات میں شیر، گدھا اور دوسرے جانور لانے پر پابندی

01 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ کر عوامی اور سیاسی اجتماعات میں جانوروں کو نہ لانے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عوامی اور سیاسی اجتماعات میں شیر،گدھا اور دوسرےجانور نہ لائیں۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے جلسے اور ریلیوں میں جانوروں سے متعلق فیصلے پر عمل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ریٹرننگ افسران کو بھی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانیکی ہدایت کی ہے۔