LPGکی قیمت میں 13روپے کلو کمی

01 جون ، 2022

اسلام آباد ( نامہ نگار)حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13روپے کی کمی کر دی کمی کردی جس کے بعد ایل پی جی دو سو انیس روپے فی کلو ہوگئی، ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو 232 روپے سے کم ہو کر 219روپے کلو گرام ہوگئی ، 155 روپے کی کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581.35 روپے ہوگئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقررکی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایل پی جی گیس پٹرول اور ڈیزل کی نسبت 45 فیصد سستا فیول ہے حکومت اگر دلچسپی لے تو ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 65 فیصد مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔