حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

01 جون ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔