سری لنکا سے شکست ، بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مومن الحق مستعفی

01 جون ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے اپنے عہدے استعفی دے دیا ہے۔انہیں اکتوبر2019میں ٹیسٹ میچوں کی قیادت دی گئی تھی جس سے ان کی بیٹنگ متاثر ہوئی تھی وہ اس سال چھ ٹیسٹ میں صرف16.20کی اوسط سے رنز بناسکے۔ان کی کپتای میں بنگلہ دیش صرف تین ٹیسٹ جیت سکا جبکہ بارہ میں شکست ہوئی اور دو میچ ڈرا ہوئے۔اس سال کے آغاز میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتی لیکن اس کے بعد پانچ میں سے چار ٹیسٹ ہار گئے۔بنگلہ دیش بورڈ کا کہنا ہے کہ مومن کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔