ورلڈگیمز ، احسن رمضان ملک کی نمائندگی کرینگے

01 جون ، 2022

برمنگھم(آئی این پی)انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امریکہ میں ہونیوالی ورلڈگیمز2022میں پاکستان کے 16سالہ ورلڈ ایمچرسنوکر چیمپیئن احسن رمضان ملک کی نمائندگی کرینگے۔ ورلڈ گیمز سنوکر مقابلوں میں پاکستان، بھارت سمیت16ممالک کے کیوئسٹ شرکت کرینگے۔ورلڈگیمز2022میں15ریڈبال مقابلے 13سے 17جولائی تک برمنگھم جیفرسن سوک کمپلیکس اور شیرٹن برمنگھم بالروم میں کھیلے جائیں گئے۔انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔اس سال عالمی کھیلوں کے میلے (ورلڈ گیمز)میں 100سے زائد ممالک کے 3600سے زائد کھلاڑی 34مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔برمنگھم گیمز آرگنآئزنگ کمیٹی کے مطابق 10روزہ ورلڈ گیمز میں 34کھیلوں میں 223میڈلز کیلئے مقابلے ہونگے۔