ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما چیمپئنز لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار

01 جون ، 2022

پیرس (جنگ نیوز)ریال میڈرڈ کے فارورڈ کریم بینزیما کو چیمپئنز لیگ کے سیزن کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے بین الاقوامی کھلاڑی 34 سالہ کریم بینزیما نے پانچویں بار مقابلہ جیتا کیونکہ فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیورپول کو 1-0 سے شکست دی۔فرانس کےانٹرنیشنل پلیئر کریم کو پانچ بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کریم بینزیما نے چیمپئنز لیگ کے 12 میچز میں 15 گول کیے وہ اس سال کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے کے ایک اہم دعویدار ہے۔فائنل میں واحد گول کرنے والے بینزیما کے ساتھی ونیسیئس جونیئر کو ٹورنامنٹ کا سیزن کا نوجوان کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔اس ایونٹ میں 21 سالہ نوجوان ونیسیئس نے 2021-22 کی مہم میں چار گول کیے اور چھ اسسٹ بنائے۔