کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز میں کلین سوئیپ کیا تاہم ون ڈے فارمیٹ میں سری لنکا ویمنز کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے 30 میں سے 21 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کررکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ دسمبر 2005 میں مدمقابل آئیں تھیں، جہاں مہمان اسکواڈ ہی کامیاب ٹھہرا تھا۔ پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں عمدہ کارکردگی کے بعد توجہ ون ڈے انٹرنیشنلز پر ہے۔ انعم امین نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء کی موجودگی سےبولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوتا ہے۔ مہمان کپتان چماری اتا پتو کا کہنا ہے کہ یہ ایک نیا فارمیٹ ہے اور وہ ایک نئے عزم کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کریں گی۔ سری لنکا نے اب تک مثبت کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، ون ڈے سیریز کے لیے نئی منصوبہ بندی ہے ۔ سیریزرینکنگ بہتر کرنے کیلیے بھی بہت اہم ہے۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے...
کوئٹہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی میں ٹرانسپلانٹ، ہیلتھ کارڈ اور لائف انشورنس حکام کا مشترکہ...
کابل افغان طالبان حکام نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی ڈرونز نے بدھ کی رات صوبہ ننگرہار اور خوست میں گھروں کو...
خضدارخضدار کے نواحی علاقہ کوشک سے اٖغوا ہونے والی سترہ سالہ صغریٰ کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی لشکری خان...
کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔...
اسلام آباد ایران اورعراق کےمقدس مقامات کی زیارات کروانے کے مجاز زائرین گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کے عمل...
جیکب آباد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا جس پر مسافر پریشان...