سابق ایم ڈی پسنی فش ہاربرکو بدعنوانی پر 7 سال قید، 63 کروڑ جرمانہ

02 جون ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے سابق ایم ڈی پسنی فش ہاربر علی گل کرد کو بدعنوانی کا جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 63 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا علی گل کرد گریڈ 20 کے حاضر سروس افیسر ہے استغاثہ کے مطابق نیب کی جانب سے حاضر سروس ڈی جی خزانہ اینڈ اکاونٹس علی گل کرد کے خلاف بدعنوانی و غیر قانونی اثاثہ سے متعلق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ انہوں نے شہر کے مہنگے علاقے سمنگلی روڈ پر کمرشل پلازے بنا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم اور ان کےبیٹے کے نام پر کوئٹہ اور مستونگ میں کئی ایکڑ اراضی، کمرشل پلازوں میں 90 فلیٹس، شادی ہال اور25 دکانیں بھی بھی ہیں جس پر نیب نے ان کے خلاف احتساب عدالت میں میں ریفرنس دائر کیاتھا جس پر عدالت نےفیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی گل کرد کو سات سال قید اور 63کروڑ روپے جرمانے کی سزا کا حکم۔عدالت سےسزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا۔