تمباکو نوشی خطرناک امراض کا باعث ہے ‘ ڈاکٹر عدیل احمد

04 جون ، 2022

خضدار ( پ ر) میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر(مرک) بلوچستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایم ای آر سی سینٹر کراڑو ضلع خضدار میں ورلڈ نو ٹوبیکوڈے کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجینسی رسپانس سینٹر کراڑو ضلع خضدار کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عدیل احمد خان نے کہا کہ سگریٹ کا دھواں انسانی زندگی کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہے ۔سگریٹ پینے والے افراد خود تو دھویں سے متاثر ہورہے ہوتے ہیں لیکن وہ دوسروں کو بھی شدید متاثر کررہے ہوتے ہیں سگریٹ کے نقصانات بہت زیادہ ہیں سگریٹ کا دھواں بہت سی خطرناک اور جان لیوا بیماریوں کو جنم دیتا ہے جن میں منہ کا کینسر،سانس کی نالی کا کینسر،گلے کا کینسر،خوراک کی نالی کا کینسر،گردوں کا کینسر،جگر کا کینسر،پھیپھڑوں کا کینسر،دل کی شریانوں کی بیماری،ہارٹ اٹیک، قوت مدافعت کا کمزور ہونا،نظر کا متاثر ہونا، مسوڑوں کا انفیکشن،جلد کی بیماریاں ،بالوں کی بیماریاں،خون کی بیماریاں، دماغی بیماریاں، نفسیاتی بیماریاں، اسٹروک،سانس لینے میں دشواری،جوڑوں کی بیماریاں،نظام انہضام کی بیماریاں اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔سگریٹ کے اتنے نقصان ہیں تو سگریٹ پینا چھوڑ دینا چاہیے اور ہم سب کو اجتماعی سطح پر سگریٹ پینے والے افراد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔