لندن (پی اے) ٹیلی ویژن پر اشتہارات کے ذریعہ مریضوں کو این ایچ ایس سے کینسر کی تشخیص کرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے، یہ کمرشل اشتہارات کینسر کے بارے میں لوگوں کا خوف کم کرنے کیلئے تیار کئے جارہے ہیں۔ این ایچ ایس انگلینڈ کا کہنا ہے کہ کم وبیش ایک تہائی مریض اس خوف کے سبب جی پی کے پاس نہیں جاتے کہ کوئی بری خبر نہ سنا دے اور این ایچ ایس جا کر وقت ضائع ہونے کا خوف ہوتا ہے اس حوالے سے 2,000 افراد سے کئے گئے سروے کے مطابق کم وبیش63 فیصد افراد کے ان کو سب سے زیادہ تشویش کینسر کی وجہ سے موت ہے جبکہ 21فیصد افراد اس لئے جی پی کے پاس نہیں جا رہے ہیں کہ وہ پہلے صحت کے زیادہ بڑے مسائل حل کرلینا چاہتے ہیں، مارچ میں چلائی جانے والے ایک دوسری مہم کے دوران یہ ظاہر ہوا کہ سپورٹ کیلئے این ایچ ایس کی ویب سائٹ سے مدد لینے والوں کی شرح ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 17 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ این ایچ ایس کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس میں کسی سنگین مرض کی علامت ہے تو اسے اپنا چیک اپ کرنا چاہئے، ہمارا پیغام واضح ہے کہ لوگوں کو علاج معالجہ کرانے کیلئے آگے بڑھنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے، لوگوں کیلئے جتنی جلد ممکن ہو، چیک اپ کرا لینا چاہئے۔ این ایچ ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال جولائی سے اب تک ایک ملین سے زیادہ افراد کی جانیں بچانے کیلئے اہم ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، ملک میں قائم 90 سے زیادہ کمیونٹی تشخیصی سینٹرز میں ایم آر آئی، سی ٹی اور دیگر سروسز دستیاب ہیں۔ این ایچ ایس انگلینڈ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹنگ کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پورے انگلینڈ میں 160 ون اسٹاپ شاپس قائم کرے گا، جن کے ذریعہ 2025 تک 9 ملین اضافی لوگوں کو ٹیسٹنگ کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی۔ وزیراعظم بورس جانسن نے ایک ملین افراد کے چیک اپ کی حد کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ این ایچ ایس نے کینسر کے خوف کو کم کرنے کیلئے اپنی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو چیک اپ کرانے کے حوالے سے تشویش ہے تو وہ اپنا چیک اپ کرالے تاکہ اس کی جان بچائی جاسکے۔ صحت سے متعلق منسٹر ماریا کول فیلڈ کا کہنا ہے کہ تشخیصی مراکز کینسر سمیت تمام امراض بشمول فالج، امراض قلب اور سانس کے امراض کی تشخیص کرائی جاسکتی ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...