10فیصد مکانات کی فروخت مارکیٹ سے باہر ہورہی ہے ،اضافہ کا سبب کم قیمت مکانات ہیں

07 جون ، 2022

لندن (پی اے) تقریباً10فیصد مکانات کی فروخت سے باہر ہورہی ہے،یہ انکشاف تجزیے سے ہوا ہے۔ تجزیے کے مطابق ہر10گھروں میں سے ایک مارکیٹ میں پیش کیے جانے کے بغیر فروخت ہورہا ہے، کورونا وائرس کے آغاز تک45سال کے دوران اوسط گھر کی مارکیٹ سے باہر فروخت سے12لاکھ پونڈ حاصل کیے گئے۔ اسٹیٹ ایجنٹ ہمپٹنز کے مطابق مارکیٹ سے باہر لین دین میں اضافہ کا سبب کم قیمت والے مکانات ہیں۔ اس سال اب تک2021ء میں 9 لاکھ79ہزار کے مقابلے میں8لاکھ58ہزار پونڈ حاصل کئے گئے۔ دستیاب گھروں کے فقدان کا مطلب یہ ہے کہ خریدار ایک مکان کے آن لائن سمیت اشتہارات سے قبل ڈیل کو سیل کرنے کے لیے ایک پریمیم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ اس سال اب تک خفیہ مارکیٹ میں پیش کیے گئے گھروں سے اپنے ہم پلہ ذرائع کے مقابلے میں طلب کردہ قیمت کا زیادہ تناسب حاصل کیا۔ 2022ء میں مارکیٹ سے باہر اوسط گھر نے اپنی طلب کردہ قیمت کا99اعشاریہ 5فیصد حصہ حاصل کیا اور اس طرح2014ء میں98 فیصد کا ریکارڈ عبور کرلیا جو مضبوط پرائم سینٹرل لندن مارکیٹ میں قائم کیا گیا تھا۔ دریں اثناء وسیع تر مارکیٹ میں پیش کردہ مکانات نے اس سال اب تک ابتدائی طلب کردہ قیمت کا اوسط99اعشاریہ ایک فیصد حاصل کیا۔ یہ اعدادو شمار کنٹری وائیڈ ڈیٹا کے تجزیے سے حاصل ہوئے ہیں جو اسٹیٹ ایجنٹس کا نیٹ ورک ہے جس میں ہمپٹنز بھی شامل ہے، اس کی ہیڈ آف ریسرچ انیتا بیورج نے کہا ہے کہ مارکیٹ سے باہر فروخت گزشتہ5سال کے دوران بڑھتی ہوئی حکمت عملی کے طور پر سامنے آئی ہے اور یہ حکمت عملی مفید رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ ہم مارکیٹ سے باہر فروخت کی سطح کے عروج کو پہنچ رہے ہیں۔ وبا کے بعد مارکیٹ سے باہر بڑھتی ہوئی فروخت کا سبب فروخت کنندگان ہیں جو وسیع تر مارکیٹ سے بچنا چاہتے ہیں اور خریداروں کی تعداد کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔ مارکیٹ سے باہر فروخت کنندگان کی پہلی نسل وہ لوگ ہیں جو ابتدائی طور پر اپنے گھر کی پرائیویسی کے لیے فکرمند تھے اور چاہتے تھے کہ کسی بھی ایسے شخص کو پتہ نہ چلے جو اسے خریدنے میں سنجیدہ نہ ہو، سال کے دوران مارکیٹ میں مکانات کی تعداد میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خریدار چوائس کے پیش نظر پریمیم کی ادائیگی میں محتاط ہوں گے۔