سعودی عرب نے فرانس سے پولٹری کی درآمد پرپابندی لگادی

07 جون ، 2022

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی حکام نے برڈ فلو کے خدشات کے پیش نظر فرانس سے پولٹری کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر یہ پابندی عارضی طور پر عاید کی گئی ہے۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) نے سرکاری سطح پر صحت کے رہنما خطوط مرتب کیے ہیں جن میں تپش کے ذریعے گوشت میں وائرس کے خاتمے کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔