اسپین کا غیر ملکیوں کیلئے ورک پرمٹ قوانین میں نرمی پر غور

07 جون ، 2022

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)اسپین غیر ملکیوں کے لیے ورک پرمٹ کے قوانین میں نرمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق سپین کے وزیر برائے سماجی تحفظ اور مائیگریشن جوز لوئس ایسکریوا نے کہا ہے کہ سیاحت اور تعمیرات جیسی صنعتوں میں مزدوروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے سپین کی حکومت ایسے شعبوں کے لیے مزید عارضی ویزے دینے کا ارادہ رکھتی ہے جن کو کارکنوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بہتری کی گنجائش ہے مائیگریشن کے قانون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ،سپین میں لیبر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ہم ایسے غیر ملکی لیبر کو اجازت دے کر ورک پرمٹ تک رسائی کی سہولت فراہم کریں گے جو خاندان، رہائش یا کم از کم دو سال کام کے ذریعے اسپین سے سابقہ ​​تعلق ظاہر کر سکتے ہیں، چاہے یہ غیر رسمی ہی کیوں نہ ہو۔