خواتین متحد ہوکر حقوق کیلئے آواز بلند کریں،روبیکاجسٹن،شازیہ خالد

07 جون ، 2022

گلاسگو (پ ر ) گلاسگو میں Me Myself And Iکے زیر اہتمام ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں چیئرپرسن روبیکاجسٹن، ٹرسٹی شازیہ خالد، ٹرسٹی آرما نوبل نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، تقریب میں کوئین کی پلاٹینم جو بلی کا کیک بھی کاٹا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ چیئرپرسن روبیقہ اور شازیہ خالد نے عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، ہمیں سیاسی، سماجی، معاشی لیڈر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم اپنی آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔