ملکہ کی پلاٹینم جوبلی میں برطانیہ اور کامن ویلتھ عوام کے ساتھ ہیں، ہائی کمشنر

07 جون ، 2022

لندن ( جنگ نیوز ) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ملکہ کی پلاٹینم جوبلی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکہ کے شاندار دور کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں پاکستان برطانیہ اور کامن ویلتھ کے لوگوں کے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موجودگی اور باوقار قیادت بے مثال تبدیلی کے ماحول میں دنیا کے لاکھوں افراد کیلئے سکون اور امید کا باعث ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ہم ان کی طویل عمر‘ صحت اور خوشی کیلئے دعا گو ہیں اور ان کی خیر خواہی کے دور حکمرانی میں برطانیہ کے عوام کی خوش حالی کا تسلسل جاری رہے گا۔