لندن(نیوز ڈیسک)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات جاری ہیں اور دنیا بھرکے لاکھوں افراد کی نظریں پلاٹینم جوبلی کی تقریبات جمی ہیں۔ اس دوران مختلف تقریبات کے دوران کئی مواقع پر شہزادہ لوئس کے شرارتی لمحات کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیے، جو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئے سماجی روابط کی ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ لوئس نے ایک تقریب میں سیلر سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ اپنی دھن میں مگن بہت دلچسپ تاثرات دے رہے ہیں۔ایک تقریب میں خاندان کے کئی افراد شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن و دیگر ملکہ کے ساتھ شریک ہوئے اور تصاویر کھنچوائیں لیکن شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ لوئس اپنی بچکانہ شرارتوں کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔چار سالہ شہزادہ لوئس تقریب کے دوران مختلف چہرے بناتے رہے جبکہ انہوں نے فلائی پاسٹ کے دوران رائل ائرفورس کے طیاروں کی آواز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیے،بالکونی پر تصاویر بناتے ہوئے ایک موقع پر شہزادہ لوئس کو اپنی پردادی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ننھے شہزادے سے بات کرنے کے لیے تھوڑی جھک گئیں۔ اس موقع پر شہزادہ لوئس کے بہن بھائی 8 سالہ شہزادہ جارج اور 7 سالہ شہزادی شارلٹ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کا آغاز 2 جون کو فوجی پریڈ کے ساتھ شروع ہوا تھا، جب ملکہ الزبتھ دوم، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کو سلامی پیش کی گئی تھی۔ملکہ برطانیہ نے پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شریک ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ 96 سالہ ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ میں سب سے طویل عرصے تک تخت نشیں رہنے والی شخصیت ہیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...